ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، برطانیہ نے 4 لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے

0

لندن/دوحہ – ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے اہم دفاعی اقدام کرتے ہوئے اپنے چار ٹائفون لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے ہیں۔

برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ لڑاکا طیارے مکمل طور پر دفاعی مقاصد کے تحت قطر بھیجے گئے ہیں تاکہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے اور اتحادی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا روانہ کر رہا ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا فی الحال ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا مناسب جواب دے گا۔

عالمی مبصرین کے مطابق خلیجی خطے میں امریکی اور برطانوی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ عدم استحکام کے خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے، جبکہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر سنگین مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.