ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت، بی سی بی نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی شمولیت، بی سی بی نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی سی بی نے اس معاملے کو مزید طول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صورتحال اور ممکنہ آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں تنازع کو آگے بڑھانے کے بجائے آئی سی سی کے فیصلے کو تسلیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا ہے۔ آئی سی سی نے بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچز نہ کھیلنے کے مؤقف کو قبول نہیں کیا تھا، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے