انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان آج سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ کے مدِمقابل

0

کراچی — آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم مقابلہ کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق سپر سکس گروپ 2 میں شامل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

گروپ 2 کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھارت اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گے، جو پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کے حوالے سے اہم مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے میچ سے قبل تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے کوچنگ اسٹاف کی زیر نگرانی نیٹ سیشنز میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کی جبکہ فیلڈنگ ڈرلز پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نوجوان کھلاڑی مکمل تیاری اور بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جہاں گرین شرٹس کی نظریں سپر سکس مرحلے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کی دوڑ میں مضبوط پوزیشن بنانے پر مرکوز ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.