ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو کا بنگلادیش سے اظہارِ ہمدردی

0

لندن — ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آخری لمحات میں شمولیت حاصل کرنے والے کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹروڈی لینڈبلیڈ نے بنگلادیشی ٹیم سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ طریقہ نہیں جس کے ذریعے کوئی ٹیم عالمی ایونٹ میں کھیلنا چاہتی ہو۔

اپنے بیان میں ٹروڈی لینڈبلیڈ نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو 7 فروری کو ہونے والے افتتاحی میچ کے لیے تیار کرنے پر انتظامیہ اور کوچنگ اسٹاف شب و روز کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا “ہم واقعی بنگلادیش کی ٹیم کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں۔ ظاہر ہے یہ وہ راستہ نہیں جس کے ذریعے ہم ورلڈ کپ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔”

اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ عالمی ایونٹس میں شرکت کے لیے ایک باقاعدہ کوالیفیکیشن سسٹم ہوتا ہے اور کوئی بھی ٹیم یہ نہیں چاہتی کہ اسے غیر معمولی حالات میں مدعو کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال غیرمعمولی ہے اور اسکاٹ لینڈ بنگلادیشی کھلاڑیوں کے جذبات اور مشکلات کو پوری طرح سمجھتا ہے۔

لینڈبلیڈ کے مطابق “اس معاملے پر لوگوں کی مختلف آرا ہو سکتی ہیں اور انہیں اس کا حق بھی حاصل ہے، تاہم ہمیں صرف یہ بتایا گیا کہ ہمیں ورلڈ کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جسے قبول کرنا ہمارا فرض تھا۔”

واضح رہے کہ یورپ ریجنل فائنل (جولائی) میں اٹلی اور جرسی کے خلاف شکست کے باعث اسکاٹ لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا، تاہم بھارت اور بنگلادیش کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد آئی سی سی نے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کر لیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.