پاکستانی ٹی وی کے معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ایچ ایلون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے مقبول کامیڈی ڈرامہ "گيسٹ ہاؤس” میں مسٹر شمیم کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی۔ یہ ڈراما پی ٹی وی کے کلاسک پروگرامز میں شمار ہوتا ہے اور آج بھی ناظرین کے دلوں میں یادگار کے طور پر زندہ ہے۔
مرحوم کے انتقال پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
