حماس نے سویلین اہلکاروں کو عبوری انتظامی کمیٹی سے تعاون کی ہدایات جاری کر دیں

0

غزہ – حماس نے غزہ کی سویلین انتظامیہ میں کام کرنے والے اہلکاروں کو عبوری انتظامی کمیٹی کے ساتھ تعاون کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، حماس دس ہزار اہلکاروں کو غزہ کی پولیس فورس میں شامل کرنے کا خواہاں ہے، تاہم اس اقدام پر اسرائیل کی جانب سے مخالفت کے امکانات موجود ہیں۔

حماس کی حکومت میں اس وقت چالیس ہزار سے زائد ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے سے افراتفری اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس لیے نئی انتظامیہ میں موجود ملازمین کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.