آئی سی سی کا یوٹرن: بنگلہ دیشی صحافیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کی جزوی کوریج کی اجازت

0

بئی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈکپ کی کوریج کے معاملے پر بنگلہ دیشی صحافیوں کے خلاف اپنے فیصلے میں جزوی نرمی کرتے ہوئے محدود سطح پر ایکریڈیشن دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے ابتدائی طور پر بنگلہ دیشی صحافیوں کو ورلڈکپ کی کوریج کے لیے مکمل طور پر ایکریڈیشن دینے سے انکار کیا تھا، جس پر بنگلہ دیشی صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے بعد آئی سی سی نے بنگلہ دیشی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے ایکریڈیشن کے لیے صحافیوں کی فہرست طلب کر لی ہے اور واضح کیا ہے کہ ایکریڈیشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

تاہم آئی سی سی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بنگلہ دیشی صحافیوں کو بھارت میں شیڈول میچز کی کوریج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے صحافی صرف سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میچز ہی کور کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے بنگلہ دیشی میڈیا نمائندوں کو ایکریڈیشن دینے سے مکمل طور پر انکار کر دیا تھا، جس پر صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.