عراق کے امیدوار وزیر اعظم نورالمالکی نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا

0

بغداد – عراق میں وزارت عظمیٰ کے اہم امیدوار نورالمالکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اگر عراق میں نور المالکی کو وزیر اعظم منتخب کیا گیا تو امریکا عراق کو جاری امداد بند کر دے گا۔

العربیہ کے مطابق نور المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ یہ دھمکیاں عراق کے جمہوری نظام کی خلاف ورزی ہیں اور امریکہ کو ایسے اقدامات کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عراق کے اندرونی معاملات میں کسی غیر ملکی مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

نور المالکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ عراقی عوام کے بہترین مفاد اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ نور المالکی دو مرتبہ عراق کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ان کی پہلی مدت 2006 سے 2014 تک رہی، تاہم امریکی دباؤ کے بعد انہیں 2014 میں وزارت عظمیٰ چھوڑنی پڑی۔

75 سالہ نور المالکی عراق کے سینئر سیاستدانوں میں شمار ہوتے ہیں اور ملک کی سیاسی کشمکش میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.