یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات بالخصوص جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے چند ماہ قبل ذمہ داریاں سنبھالنے والے یورپی یونین کے سفیر کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصا تجارت، سرمایہ کاری، ترقی و سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نےگزشتہ برس نومبر میں برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان،یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات بالخصوص جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے چند ماہ قبل ذمہ داریاں سنبھالنے والے  یورپی یونین کے سفیر کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصا تجارت، سرمایہ کاری، ترقی و سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم نےگزشتہ برس نومبر میں برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان،یورپی یونین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے