اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا دوٹوک مؤقف: مذاکرات کے لیے بھی تیار، دفاع کے لیے بھی مکمل آمادگی

0

اقوام متحدہ — اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے واضح کیا ہے کہ تہران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی قسم کے دباؤ یا جارحیت کی صورت میں ایران اپنے دفاع کا بھرپور اور غیر معمولی جواب دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ “ایران سفارت کاری کا حامی ہے اور احترام پر مبنی مذاکرات کے لیے آمادہ ہے، لیکن اگر ایران پر دباؤ ڈالا گیا تو وہ اپنے دفاع کا ایسا ردعمل دے گا جو اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔”

فوجی کارروائی کی صورت میں سخت ردعمل کی وارننگ

ایرانی مشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو امریکا، اسرائیل اور ان کے حمایتی ممالک ایرانی ردعمل کی زد میں آ سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.