پینٹاگون اور مصنوعی ذہانت کے ادارے کے درمیان سیکیورٹی امور پر اختلاف

0

واشنگٹن – امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون اور مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی میں سرگرم ادارے Anthropic کے درمیان سیکیورٹی امور میں AI کے استعمال کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اختلاف بنیادی طور پر اس بات پر ہے کہ AI کو کس حد تک رسائی اور اختیار دیا جائے، خاص طور پر فوجی نگرانی اور خودکار ہتھیاروں کے ہدف بندی کے معاملات میں۔

Anthropic چاہتا ہے کہ اس کے AI ٹولز خودمختار اور جارحانہ انداز میں کام کریں، جبکہ پینٹاگون ایسے اقدام کے لیے تیار نہیں اور اس پر اضافی حفاظتی اقدامات اور حدود نافذ کرنا چاہتا ہے۔ تین مختلف ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ تنازعہ ابتدائی ٹیسٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا مستقبل میں امریکی فوج اور حساس شعبے میدان جنگ میں AI پر زیادہ انحصار کر سکیں گے یا نہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بحث کئی روز تک جاری رہی، لیکن اب اختلاف اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ بات چیت رک گئی ہے۔ چھ مختلف ذرائع نے اس تنازعے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے معذرت کی۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور AI کمپنی کے درمیان یہ بحث جاری ہے کہ ان کے ٹولز کس طرح اور کس حد تک استعمال کیے جا سکتے ہیں، تاہم ذرائع نے اس بارے میں مزید تفصیلات شیئر کرنے سے گریز کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.