پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد شایان ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد شایان ورلڈ کپ سے باہر

لاہور – پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے، جہاں ٹیم کے اہم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شایان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ بولر کی تیز گیند محمد شایان کی ناک پر لگ گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کیے گئے ایکس رے معائنے میں ناک کی ہڈی فریکچر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے باعث محمد شایان کی آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں کھلاڑی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ محمد شایان کے متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محمد شایان انڈر 19 اسکواڈ کے اہم رکن سمجھے جاتے تھے اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ میں بھی ٹیم کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ ان کی عدم موجودگی پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ مہم کے آغاز سے قبل ایک بڑا نقصان قرار دی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے