ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 پیر سے شروع ہوگا

ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 پیر سے شروع ہوگا

ریاض — سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2026 پیر سے تین روزہ پروگرام کے طور پر شروع ہو گا۔ ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرسرپرستی منعقد ہونے والے اس فورم کا پانچواں ایڈیشن ’’میڈیا ان اے شیپنگ ورلڈ‘‘ کے عنوان کے تحت منعقد ہوگا۔

اس ایونٹ میں 300 سے زائد بین الاقوامی ماہرین اور اسپیشلسٹ شرکت کریں گے جو 150 ڈائیلاگ سیشنز میں حصہ لیں گے۔ ان سیشنز میں میڈیا کے ابھرتے ہوئے منظر نامے، پروڈکشن، براڈکاسٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کے جدید تکنیکی حل پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سعودی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے نئے معاہدوں کے امکان بھی ہیں۔

سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے دس سال مکمل ہونے پر فورم کا پانچواں ایڈیشن خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ ایک دہائی کے دوران سعودی میڈیا گلوبل انفلوئنسر کے طور پر ابھرا ہے۔

فورم کا ایک مرکزی مقصد مصنوعی ذہانت اور بدلتے ہوئے میڈیا چیلنجز سے نمٹنا ہے۔ سیشنز میں مواد کی تیاری میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ وقت حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ حل پیش کیے جا سکیں۔

پانچویں ایڈیشن کی ایک نمایاں خصوصیت فیوچر آف میڈیا ایگزبیشن ہے، جو بولیو ارڈ 2030 ایریا میں شروع کی جائے گی اور میڈیا کے مستقبل سے متعلق جدید آئیڈیاز اور ٹیکنالوجیز کی نمائش پیش کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے