کینیڈا نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کیا توامریکا 100فیصد ٹیرف عائد کرئے گا، ٹرمپ

0

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کینیڈا چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر پیش رفت کرتا ہے تو امریکا اس پر خاطرخواہ اور اہم ردعمل دے گا۔

العربیہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سفر کے دوران صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ چین کینیڈا پر اپنی تجارتی برتری قائم کرے، اور اگر ایسا کوئی معاہدہ عمل میں آتا ہے تو واشنگٹن کا جواب انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کینیڈا کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ چین کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کرتا ہے تو امریکا 100 فیصد محصولات (ٹیرف) عائد کرنے پر غور کرے گا، جس کا مقصد چینی مصنوعات کے اثرات سے کینیڈا کی معیشت کو محفوظ رکھنا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.