امریکی حملے کی صورت میں جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی، آیت اللہ خامنہ ای

دشمن طاقتیں ایران کو دوبارہ محتاج بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

تہران — ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم امریکی جہازوں یا دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں اور اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور میلی نظروں سے دیکھنے والوں کو زور دار طمانچہ مارا جائے گا۔

انہوں نے یورپی یونین کے رویے پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے، جس کا مقصد خطے میں بیرونی مداخلت کے خلاف واضح پیغام دینا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں دوہرے معیار کے تحت پالیسیاں اپنائے ہوئے ہیں، تاہم ایران کسی دباؤ یا جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا یہ سخت مؤقف خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ایران، امریکا و یورپی ممالک کے درمیان جاری تناؤ کی عکاسی کرتا ہے، جس کے اثرات مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سلامتی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے