کولمبو – آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی جبکہ 4 فروری کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہو رہا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جہاں قومی ٹیم کو بھارت، نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کا سامنا ہوگا۔
پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی، جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف شیڈول ہے۔
قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم حکومتی فیصلے کے بعد پاکستان نے اس میچ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور قومی ٹیم اس مقابلے میں حصہ نہیں لے گی۔
پاکستان گروپ اے میں اپنا آخری میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔
