پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز بھارت میں براہِ راست نشر نہیں کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کے ریجن میں پی ایس ایل کی نشریاتی حقوق فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم دنیا کے دیگر تمام ریجنز کے لیے یہ حقوق فروخت کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں شائقین میچز براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ اس سیزن میں پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹیموں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔
پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کا پلیئرز آکشن بھی منعقد کیا جائے گا، جس کی تقریب 11 فروری کو شیڈول ہے۔
