چین نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی، پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم دہرایا

چین نے واضح کیا ہے کہ چین اور کینیڈا کے درمیان نئی اسٹریٹجک شراکت داری کسی تیسرے فریق کو ہدف بنانے کے لیے نہیں، بلکہ باہمی مفاد اور عالمی استحکام کے فروغ کے لیے ہے۔

بیجنگ — چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالیہ مہلک دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین ان حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خاتمے، سماجی استحکام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

پاکستان میں چین کے سفارت خانے نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں جاں بحق شہریوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرا افسوس کیا۔

چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں گزشتہ ہفتے متعدد مہلک حملوں میں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار نشانہ بنے، جن میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے