انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل آج انگلینڈ اور بھارت کے درمیان

0

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں عالمی اعزاز کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارتی ٹیم کی نظریں ریکارڈ چھٹی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں، جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد اپنا پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

بھارت نے سیمی فائنل میں افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ بھارت نے 311 رنز کا بڑا ہدف 9 اوورز پہلے ہی حاصل کر کے نہ صرف شاندار فتح سمیٹی بلکہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 27 رنز سے ہرایا، اس میچ میں انگلش کپتان تھامس ریو کی شاندار سنچری نمایاں رہی۔

رواں ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے بین مائیز 399 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ہیں، جبکہ بھارت کے سوریا ونشی 264 رنز بنا چکے ہیں۔ بولنگ میں انگلینڈ کے مینی لمسڈین 15 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

فیصلہ کن معرکے کے لیے ہرارے کی پچ کو بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے سازگار قرار دیا جا رہا ہے، جس کے باعث ایک سنسنی خیز اور مقابلے سے بھرپور فائنل کی توقع کی جا رہی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.