بھارت نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست
ہرارے — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ بھارت نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ بھارتی بیٹر سوریا ونشی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 175 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 42ویں اوور میں 311 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ انگلش بیٹر کیلپ فالکنر نے 115 رنز بنا کر مزاحمت کی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
یوں بھارت نے ایک مضبوط آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ انڈر 19 ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔