امریکا کا ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

0

واشنگٹن — امریکا نے ایران سے اشیاء خریدنے اور تجارتی روابط رکھنے والے ممالک پر ثانوی ٹیرف عائد کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ضمن میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی غیرقانونی تیل تجارت میں ملوث 15 اداروں، 2 افراد اور 14 بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ بیان کے مطابق یہ اقدامات ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے اور اس کی مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کر چکے تھے کہ ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکم حتمی ہے اور جو بھی ملک ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھے گا، اسے امریکا کے ساتھ ہونے والی ہر قسم کی تجارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

امریکی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ایران کو عالمی تجارتی نظام سے مزید الگ تھلگ کرنا اور اس کی آمدنی کے ذرائع محدود کرنا ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے عالمی تجارت اور توانائی منڈیوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.