ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی
کولکتہ — آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے ایک اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس نے ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم دباؤ کا شکار رہی اور 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے بولر روماریو شیفرڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اننگز کے 17ویں اوور میں مسلسل 4 وکٹیں حاصل کیں، جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، جس نے میچ کا پانسہ مکمل طور پر پلٹ دیا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت کا دورہ نہ کرنے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا تھا۔