آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کا مقابلہ آج اسکاٹ لینڈ سے ہوگا

U-19 World Cup 2026: Abdul Qadir replaces Mohammad Shayan in Pakistan squad

ہرارے – آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کو پیر کے روز گروپ سی کے اہم مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کا سامنا ہوگا، جہاں ابتدائی میچ میں ناکامی کے بعد گرین شرٹس کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

پاکستانی انڈر 19 ٹیم کو پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے فوری کم بیک ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف پوائنٹس حاصل کرنے بلکہ اعتماد بحال کرنے کا بھی سنہری موقع تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ میچ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں واقع تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، جہاں کنڈیشنز فاسٹ اور اسپن دونوں شعبوں کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بیٹنگ لائن میں بہتری اور فیلڈنگ میں غلطیوں پر قابو پانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

گروپ سی میں پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے لیے یہ میچ ’’کرو یا مرو‘‘ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، کیونکہ مزید کسی لغزش کی صورت میں سپر سکس مرحلے تک رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں کرکٹ شائقین اس اہم مقابلے کو سرکاری نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل پر براہِ راست دیکھ سکیں گے، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی۔

ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی دکھا کر ٹورنامنٹ میں مضبوط واپسی کے لیے پُرعزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے