پاکستان اور روس کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر زور، سفیر فیصل نیاز ترمذی کی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

Ambassador Faisal Niaz Tirmizi meets Deputy Minister of Defense, emphasizing the promotion of defense cooperation between Pakistan and Russia

ماسکو – روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع واسیلی اوسمکوف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور سکیورٹی شعبوں میں روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے دفاعی اتاشی بریگیڈیئر محمد آصف خان بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے آئندہ اعلیٰ سطحی دوروں کے انعقاد اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی گفتگو کی۔

دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے باقاعدہ اور تسلسل کے ساتھ رابطے ناگزیر ہیں۔

ملاقات میں تعمیری شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مبصرین کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی و سفارتی روابط کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے