آذربائیجان اپنے بھائی پاکستان کے جائز مؤقف پر مضبوطی سے اس کے ساتھ کھڑا ہے، کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا مؤقف تبدیل نہیں کر سکتی۔
آذربایجان کےانسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے بغور تاریخ پڑھیں، آذربائیجان کی قوم نے کسی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں سیکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ٹورازم کمپنیاں بائیکاٹ یامعاشی دباؤ کی بات کی ہے لیکن باکو نے واضح جواب دے دیا ہے، ہم اپنا انصاف پسند مؤقف نہیں چھوڑیں گے۔
ڈاکٹر احمد شائر اولو نے کہا کہ ہم اپنے بھائی پاکستان کے جائز مؤقف پر مضبوطی سے اس کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا مؤقف تبدیل نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈین ٹورازم کمپنیاں بائیکاٹ یامعاشی دباؤ کی بات کی ہے لیکن باکو نے واضح جواب دے دیا ہے، ہم اپنا انصاف پسند مؤقف نہیں چھوڑیں گے۔
احمد شائر اولو کا کہنا تھا کہ آذربائیجان نے کبھی ذاتی فائدے کے لیے کسی بھائی کو دھوکا نہیں دیا، ہماری دوستی کاروبار نہیں، یہ اقدار کا معاملہ ہے، ہم ناصرف اپنی معیشت بلکہ اپنی سیاسی آزادی کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے سیاح کم آئیں، چاول کی کچھ برآمد رک جائے لیکن عزت اور بھائی چارہ ہمیشہ رہے گا۔

ڈاکٹر احمد شائر اوغلو کی پوسٹ پر جب بھارتیون نے ٹرولنگ کی انہوں نے جواب دیا
گیا ہوں اور نہ جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ ایک انسانی حقوق کے محافظ اور سفارتکار کے طور پر، میں اب تک 65 ممالک کا سفر کر چکا ہوں اور عزت و انصاف جہاں ہوگا، میں وہاں جاتا رہوں گا۔ لیکن دو ملک ایسے ہیں جہاں میں کبھی قدم نہیں رکھوں گا: آرمینیا
اور بھارت
۔ کیونکہ میں منافقت اور نفرت نہیں بلکہ انصاف، وفاداری اور بھائی چارے کو ترجیح دیتا ہوں۔ شائستگی کمزوری نہیں، اور بغیر گالی کے بات کرنا خاموشی نہیں — بلکہ اصل طاقت ہے۔ ہمارا مؤقف واضح ہے: آذربائیجان پاکستان کے ساتھ ہے — زبانی بھی، عملی بھی، آج بھی، کل بھی، اور ہمیشہ۔
