امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کے خلاف بھارت میں کسانوں کا احتجاج

Farmers in India protest against trade deal with US, calling it a threat to local agriculture

بھارت میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مجوزہ تجارتی معاہدے کے خلاف کسان سراپا احتجاج بن گئے اور دارالحکومت نیو دہلی میں ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاہدہ فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ یہ مقامی زرعی پیداوار کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوگا۔

کسان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی منڈی کو امریکی زرعی مصنوعات کیلئے مزید کھول دیا گیا تو مقامی کسان عالمی مقابلے کا سامنا نہیں کر سکیں گے، جس سے قیمتیں گر جائیں گی اور چھوٹے کاشتکار متاثر ہوں گے۔

مجوزہ معاہدے کے تحت بھارتی اشیاء پر امریکی ٹیرف میں کمی متوقع ہے جبکہ بھارت امریکا سے زرعی مصنوعات کی درآمدات بڑھائے گا۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں بھی تبدیلی متوقع ہے جس کے تحت بھارت روسی تیل کی درآمدات کم یا ختم کر سکتا ہے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ حکومت نے اگر کسانوں کے تحفظ کیلئے پالیسی نہ بنائی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ نہ صرف تجارتی بلکہ سیاسی نوعیت بھی اختیار کر سکتا ہے کیونکہ بھارت میں کسان پہلے ہی زرعی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کے خلاف احتجاج کر چکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے