برکس ممالک قیمتی دھاتوں اور اناج کے ایکسچینج قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں، روس

0

ماسکو – روس نے اعلان کیا ہے کہ برکس کے رکن ممالک قیمتی دھاتوں کا ایکسچینج قائم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ملکی خبر رساں ادارے تاس کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔

سرگئی ریابکوف نے بتایا کہ مشترکہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم کے تحت ایک خصوصی پلیٹ فارم قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، جو خصوصی اقتصادی زونز میں کام کرے گا۔ ان کے مطابق برکس کے تقریباً تمام ممالک میں ایسے اقتصادی زونز موجود ہیں جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی دھاتوں کے ایکسچینج کے قیام کے ساتھ ساتھ اناج کے ایکسچینج کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ روس کی 2024 میں برکس کی سربراہی کے دوران کازان میں منعقدہ اجلاس میں متعدد تجاویز کی منظوری دی گئی، جن میں متبادل ادائیگی پلیٹ فارمز، قومی کرنسیوں میں لین دین کے طریقہ کار، ری انشورنس سہولیات، اناج ایکسچینج اور نیا سرمایہ کاری پلیٹ فارم شامل تھے۔

سرگئی ریابکوف نے کہا کہ ان اقدامات کے لیے تمام بنیادی شرائط موجود ہیں اور مستقبل قریب میں عملی نتائج دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.