امریکا نے ایران کی جانب بحری بیڑا روانہ کیے، مگر فوجی کارروائی نہیں چاہتے: صدر ٹرمپ

ایران نے مشرق وسطی ممالک سے معافی مانگ کر ہتھیار ڈال دئیے، ٹرمپ

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی جانب ایک بحری بیڑا روانہ کر دیا ہے، تاہم اس کا استعمال نہ ہونا ہی بہتر ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کے کئی بڑے اور طاقتور جنگی جہاز ایران کی سمت بڑھ رہے ہیں، لیکن واشنگٹن کی خواہش ہے کہ صورتحال فوجی تصادم تک نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دینا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ماضی میں بھی ایران کے ساتھ مذاکرات ہو چکے ہیں اور مستقبل میں بھی سفارتی رابطوں کا امکان موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، تاہم اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر آپشن پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے، جبکہ عالمی برادری فریقین سے تحمل اور مذاکرات کے ذریعے بحران کے حل پر زور دے رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے