محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کولمبو پہنچ گئے، قومی ٹیم سے اہم ملاقات کریں گے

Mohsin Naqvi reaches Colombo ahead of India-Pakistan clash, will hold important meeting with national team

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سینیٹر محسن نقوی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ دیکھنے کے لیے کولمبو پہنچ گئے۔

ان کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی موجود ہیں۔

کولمبو کے ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی کا روایتی ڈھول اور رقص کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر سری لنکا کے وزیر کھیل بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور ان شاء اللہ اچھا نتیجہ دے گی۔

چیئرمین پی سی بی میگا ایونٹ کے بڑے مقابلے سے قبل قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ٹیم سے ملاقات کریں گے اور اہم امور پر میٹنگ بھی ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے