برطانیہ کا دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے نیا سفری قانون، برطانوی پاسپورٹ لازمی قرار

New UK travel law makes British passport mandatory for dual nationals

برطانیہ نے دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کے لیے نیا سفری قانون نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت 25 فروری 2026 کے بعد برطانوی شہریت رکھنے والے افراد صرف اسی صورت ملک میں داخل ہو سکیں گے جب ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ موجود ہو۔

برطانوی ہوم آفس کے مطابق اگر کوئی دوہری شہریت رکھنے والا شہری کسی دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرے گا تو اسے پرواز، فیری یا ٹرین پر سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نئے قواعد کے تحت تمام مسافروں کے لیے پیشگی سفری اجازت (Electronic Travel Authorisation) لازمی قرار دی گئی ہے جس کی فیس 16 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

تاہم جو افراد برطانوی پاسپورٹ کے بغیر اپنے دوسرے ملک کے پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے ہیں انہیں 589 پاؤنڈ کا ’’سرٹیفیکیٹ آف انٹائٹلمنٹ‘‘ حاصل کرنا ہوگا، جسے مہنگا اور غیر منصفانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ہوم آفس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرحدی نظام کو زیادہ محفوظ اور مؤثر بنانا ہے، لیکن کئی خاندانوں اور یورپی شہریوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ دو پاسپورٹ بنوانا مالی طور پر بوجھ بن سکتا ہے اور نئے قواعد فوری طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں۔

یورپی شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم دی تھری ملین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے سرٹیفیکیٹ کے بجائے سستا اور آسان متبادل متعارف کرایا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو سہولت مل سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے