امریکہ کا شام سے مکمل فوجی انخلا کا اعلان

0

واشنگٹن/دمشق — امریکی حکام نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے شام میں تعینات تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں موجود امریکی افواج کا انخلا آئندہ دو ماہ میں مرحلہ وار مکمل کر لیا جائے گا۔

امریکی فوجی 2015ء سے شام میں تعینات تھے جہاں وہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیوں اور مقامی اتحادی فورسز کی معاونت کر رہے تھے۔ اس مشن میں فضائی مدد، انٹیلی جنس تعاون اور زمینی تربیت شامل تھی۔

ماہرین کے مطابق امریکی انخلا کے بعد شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں سیکیورٹی خلا پیدا ہو سکتا ہے، جس سے داعش کے دوبارہ منظم ہونے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کرد اتحادی فورسز کی پوزیشن بھی کمزور ہونے کا امکان ہے، جو اب تک امریکی حمایت پر انحصار کرتی رہی ہیں۔

امریکی حکام نے فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ انخلا کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی کیا ہوگی، تاہم امکان ہے کہ فضائی اور انٹیلی جنس آپریشنز خطے سے باہر کے اڈوں کے ذریعے جاری رکھے جائیں گے۔

یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی اور مستقبل کی سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.