وزیراعظم شہبازشریف دورہ امریکا مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔
وزیراعظم کےخصوصی طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پرلینڈ کیا،جہاں وہ اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن میں دو دن قیام کے بعد پیرکو پاکستان روانہ ہوں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس دورے میں پاکستان کو بڑی پذیرائی ملی، کبھی پاکستان تنہائی کا شکار تھا مگر اب عالمی سفارتکاری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔