ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، بارش سے تاخیر کا خدشہ

T20 World Cup: Pakistan wins toss and decides to bat against New Zealand, fears rain delay

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں میچ سے قبل شروع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے اور گراؤنڈ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے، جس کے باعث مقابلے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دیا جائے تاکہ بعد میں اس کا دفاع کیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فخر زمان کو خواجہ نافع کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

میچ بارش سے متاثر ہونے کے باعث اوورز کم ہونے کا امکان ہے۔ میچ کے قواعد کے مطابق اگر مقابلہ سری لنکن وقت کے مطابق رات 8 بج کر 10 منٹ تک شروع نہ ہو سکا تو اوورز میں کمی شروع ہو جائے گی، جبکہ 10 بج کر 16 منٹ کٹ آف ٹائم مقرر ہے۔ پانچ اوورز فی اننگز کے میچ کے لیے ضروری ہے کہ کھیل اس وقت تک شروع ہو جائے، بصورت دیگر میچ بے نتیجہ قرار دے کر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے