حرمین شریفین میں اعتکاف رجسٹریشن کا آغاز، 20 رمضان سے عبادت کا سلسلہ شروع ہوگا

Registration for I'tikaf in the Two Holy Mosques begins, worship will begin from 20th Ramadan

ادارہ امور حرمین شریفین نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

ادارے کے مطابق اعتکاف کے خواہشمند افراد کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادارہ حرمین کی ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں، جبکہ پہلے سے اکاؤنٹ رکھنے والے افراد اسی کے ذریعے لاگ اِن کر کے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

اعلان کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کا آغاز 20 رمضان المبارک سے ہوگا، جس کے لیے مخصوص ضوابط اور گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے