ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: آج دو اہم میچز، پاکستان کی سیمی فائنل امیدیں دیگر نتائج سے مشروط

0

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں آج دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے جو گروپ کی صورتحال اور سیمی فائنل کی دوڑ پر اثر انداز ہوں گے۔

پہلا میچ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا، جبکہ دوسرا بڑا مقابلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان شام ساڑھے 6 بجے احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان کی سیمی فائنل صورتحال

قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اپنے باقی دونوں میچز میں کامیابی درکار ہے۔ پاکستان اگر انگلینڈ اور سری لنکا کو شکست دیتا ہے تو وہ براہِ راست سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

تاہم ایک میچ جیتنے اور ایک ہارنے کی صورت میں پاکستان کی کوالیفکیشن کا انحصار دیگر ٹیموں کے نتائج اور رن ریٹ پر ہوگا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق آج ہونے والے دونوں میچز کے نتائج پاکستان کے لیے نہایت اہم ہیں، خاص طور پر انگلینڈ اور سری لنکا کی کارکردگی سیمی فائنل کی دوڑ کا رخ متعین کرے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.