مصر میں افطار کی تقسیم کے دوران فٹ بالر معتصم زکریا جاں بحق

0

قاہرہ – مصر کے کھیلوں کے حلقوں میں ہفتے کے روز ایک المناک حادثے نے غم کی لہر دوڑا دی، جب نوجوان فٹ بالر معتصم زکریا اپنی جان گنوا بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق کلب عمال المنصورہ کے کپتان معتصم زکریا افطاری کے پیکٹ اور کھجوریں تقسیم کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوئے۔ یہ واقعہ صوبہ دقہلیہ میں مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل پیش آیا، جب ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔

مصر کی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہانی ابو ریدہ نے نوجوان کھلاڑی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کلب کے جونیئر سیکٹر کے کوچز اور حکام نے بھی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معتصم زکریا محض ایک کھلاڑی نہیں تھے بلکہ سنہ 2011ء کے گروپ کے کپتان تھے اور فٹ بال کے میدان میں ان کا مستقبل روشن نظر آتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ معتصم زکریا بہترین اخلاق، غیر معمولی ٹیلنٹ اور محنتی انداز کے مالک تھے، اور ان کی وفات سے نہ صرف کلب بلکہ مصر کے کھیلوں کا شعبہ بھی ایک قیمتی کھلاڑی سے محروم ہو گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.