آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین پاکستان–آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

0

لاہور — پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے موقع پر آسٹریلیا کے اسلام آباد میں تعینات ہائی کمشنر ٹموتھی کین بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔

قذافی اسٹیڈیم آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے خود اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر آ کر آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ بیٹھ کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا۔

سٹریلوی ہائی کمشنر نے گزشتہ سال ازسرِنو تعمیر کیے گئے قذافی اسٹیڈیم کی جدید سہولیات، اس کی خوبصورتی اور شائقینِ کرکٹ کے جوش و خروش کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ“قذافی اسٹیڈیم آ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی، یہاں کا ماحول شاندار ہے اور کرکٹ کے لیے پاکستان کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔”

ہائی کمشنر نے اسٹیڈیم کے کھچا کھچ بھرے انکلوژرز میں موجود تماشائیوں کے جوش کو بھی پاکستانی کرکٹ کے لیے مثبت پیغام قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.