امریکی فوجی سربراہ جنرل ڈینیئل کین نے ایران پر فوری حملے کی مخالفت کردی، ٹرمپ برہم

US military chief General Daniel Cain opposes immediate attack on Iran, angering Trump

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیئل کین نے ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل کین کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف حملہ ایک طویل اور پیچیدہ جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے جس کے خطے پر وسیع اثرات مرتب ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف سخت مؤقف رکھتے ہیں جبکہ ان کے قریبی مشیر سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سفارت کاری کو موقع دینے کے حامی بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے انہیں “جعلی” قرار دیا اور کہا کہ جنرل کین جنگ نہیں چاہتے کیونکہ کوئی بھی جنگ نہیں دیکھنا چاہتا، تاہم اگر فوجی کارروائی کا فیصلہ ہو جائے تو امریکا کو کامیابی حاصل کرنے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنرل کین ماضی میں “مڈنائٹ ہیمر” نامی آپریشن کی نگرانی کر چکے ہیں اور اگر انہیں حکم دیا گیا تو وہ ایران کے خلاف کارروائی میں صفِ اول میں ہوں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے