پاکستان میں قطری سرمایہ کاری تجاویز پرغور کیلئے ٹاسک فورس اجلاس بلانے پر اتفاق

0

پاکستان میں قطری سرمایہ کاری کی ٹھوس تجاویز پر غور کیلئے رمضان المبارک کے دوران ٹاسک فورس کا اجلاس بلانے پر پاکستان اور قطر نے اتفاق کرلیا ہے۔

وزیراعظم سے قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت کی ملاقات ہوئی۔ جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان قطر جوائنٹ بزنس ٹاسک فورس کے چیئرمین بھی ہیں۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے،پاک قطر تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا۔

فریقین نے پاک قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے طے شدہ فیصلوں پرعمل درآمد کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے قطری وزیر کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر احمد بن محمد السید کا اقتصادی تعاون کو وسعت دینے  کا اعادہ اور نجی شعبے و کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.