غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ممالک منتقلی
مارچ میں 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر منافع بیرون ممالک منتقل ہوا۔۔
اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں کاروبار کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی بیرون ممالک منتقلی کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔
پاور سیکٹر نے سب سے بڑا 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔
2 کروڑ 16 لاکھ ڈالر فنانشیل بزنس سیکٹر نے منتقل کیا۔۔
سیمنٹ کمپنیوں نے ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔۔
رواں مالی سال کے نو ماہ میں ایک ارب 71 کروڑ ڈالر منافع منتقل کیا گیا۔
نو ماہ میں پاور سیکٹر نے 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر منتقل کئے۔
فوڈ بزنس سیکٹر نے 29 کروڑ 10 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔
فنانشیل بزنس سیکٹر نے نو ماہ میں 21 کروڑ 42 لاکھ ڈالر منتقل کئے۔
کمیونیکیشن کمپنیز نے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔
تیل و گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں نے 11کروڑ ڈالر منافع بھیجا۔
ٹوبیکو کمپنیز نے 9کروڑ 81 لاکھ ڈالر منافع بیرون ممالک منتقل کیا۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر سے 9کروڑ 77 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا گیا۔
پیٹرولیم ریفائننگ کمپنیوں نے 8کروڑ 45 لاکھ ڈالر بیرون ممالک بھیجے۔
کیمیکلز سیکٹر نے 7کروڑ 10 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا۔