ملک میں میوچل فنڈ سرمایہ کاری اکاؤنٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ

0

رواں مالی سال نان بینکنگ فنانشل کمپنیز کی پہلی ششماہی رپورٹ جاری کردی گئی، نان بینک مالیاتی شعبے کے اثاثے بڑھ کر 6 کھرب 84 ارب روپے ہوگئے۔ جولائی تا دسمبر چھ ماہ میں نان بینک سیکٹر کے اثاثوں میں 21 فیصد اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈز کے اثاثے 4.5 کھرب روپے، فنڈز کی تعداد بڑھ کر 409 ہوگئی، میوچل فنڈ سرمایہ کار اکاؤنٹس 8 لاکھ 45 ہزار تک پہنچ گئے۔

ایس ای سی پی کے مطابق منی مارکیٹ فنڈز میں 44 فیصد، انکم فنڈز میں 23 فیصد سرمایہ کاری کی گئی، ایکویٹی فنڈز میں سرمایہ کاری کا حصہ 14 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران رضاکارانہ پنشن اسکیم کے شرکاء 1 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر گئے، قرض فراہم کرنے والے این بی ایف سی کے اثاثے 824 ارب تک پہنچ گئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.