وزیراعظم کا وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے اہم فیصلہ

0

وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔ مختلف وزارتوں، اداروں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کیلئے کو آرڈی نیشن نظام قائم کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محی الدین احمد وانی کو نیشنل کوآرڈینیٹر خدمت سینٹرز مقررکردیا ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری کے ذمہ دار ہوں گے۔ خدمت سینٹرز کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی۔

ڈیجیٹل ہم آہنگی کو فروغ دیا جائےگا، بین الوزارتی مسائل کے حل کیلئے رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے وزیراعظم آفس کو آگاہ کیا جائےگا۔

نیشنل کوآرڈینیٹر وزیراعظم کو باقاعدہ رپورٹس پیش کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس نے تمام متعلقہ اداروں کو کوآرڈینیٹر سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کردی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.