بجلی ایک ماہ کے لیے 1.78 روپے مہنگی ہونے کا امکان
بجلی ایک ماہ کیلئے ایک روپے 78 پیسے مہنگی ہونے کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔ اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 15 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے بجلی ایک روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کی تھی دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا جنوری میں 1100 ملین یونٹ اضافی بجلی استعمال ہوئی۔
موسمیاتی کیفیت اور نہروں کی بندش کے باعث پن بجلی پیداوار میں بھی کمی رہی حالات کے برعکس جنوری میں طلب 14 فیصد تک بڑھی کچھ سولرائزیشن کا بھی اثر پڑا۔
دوران سماعت نیپرا نے کہا جنوری میں فرنس آئل والے پلانٹس کیوں چلائے گئے، جواب میں سی پی پی اے نے بتایا پیک ڈیمانڈ بڑھنے سے طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔ نیپرا کی جانب سے فیصلہ اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعدجاری کیا جائے گا