پاکستان نے تیل و گیس تلاش کیلئے 11 آن شور بلاکس ایوارڈ کردیئے

0

پاکستان نے تیل و گیس تلاش کیلئے 11 آن شور بلاکس ایوارڈ کردیئے۔

اسلام آباد میں پیٹرولیم کنسیشن معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز پر دستخط کی تقریب ہوئی، تقریب میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔

ان معاہدوں سے تیل و گیس تلاش میں اگلے تین سال میں 8.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو گی اور 276 ملین روپے سماجی بہبود میں خرچ کئے جائیں گے۔

یہ بلاکس او جی ڈی سی ایل، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، مائی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور پرائم گلوبل انرجیز کو ایوارڈ کئے گئے۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط حکومت کی مقامی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط پاکستان کے اپ سٹریم شعبے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.