اقوام متحدہ کی پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

0

نیویارک – اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کم کریں اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور فریقین سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کریں۔

بیان میں اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ جاری کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عام آبادی کو خطرے میں ڈال سکتے ہوں۔

اقوام متحدہ نے دونوں ممالک کو سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تنازع کے پرامن حل کی طرف بڑھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام سے بچا جا سکے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.