پاکستان ذمہ دار ملک، قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے: سربراہ پاک فضائیہ

0

راولپنڈی:  سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، فضائیہ قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی 7ویں سالگرہ پر پاک فضائیہ ہیڈکوارٹرز میں تقریب ہوئی جس سے سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے خطاب کیا، ایئر چیف نے معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے جامع اور متوازن ردعمل کو بھی اجاگر کیا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، سات سال قبل دشمن نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ہمیشہ کی طرح جھوٹے بیانیے پر مبنی اپنے اندازے میں ہماری صلاحیت اور عزم کا غلط اندازہ لگایا، دشمن ہمارے پختہ عزم، جذبہ قربانی اور بے مثال حوصلے سے بے خبر ہو کر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ آور ہوا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ دن کی روشنی میں نپی تلی اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ہم نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کے خلاف اپنی دفاعی قوت کا مظاہرہ کیا، مئی 2025 میں جارح دشمن نے ایک بار پھر ہماری خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہمارا جواب دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ حیران کن تھا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پی اے ایف نے مکمل دائرہ کار پر مبنی کثیر جہتی آپریشنز انجام دیئے، جو نہایت منظم اور بے نقص طریقے سے مکمل کیے گئے، جس کے نتیجے میں دشمن کو فیصلہ کن شکست ہوئی، دشمن کے کئی جدید ترین پلیٹ فارمز، جن میں متعدد رافیل طیارے، ایس یو-30 ایم کے آئی، میراج-2000، مگ-29 اور بغیر پائلٹ فضائی نظام شامل تھے، مار گرائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے علاقے کے اندر گہرائی تک جا کر بیسز اور زمینی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا، پاک فضائیہ نے جدید ترین ایس-400 فضائی دفاعی نظام اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو بھی ناکارہ بنایا۔

سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایئر فورس اپنے بہادر اور ثابت قدم عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، پاکستان ائیرفورس ہمیشہ اس عظیم قوم کے لیے فخر کی علامت بنے رہے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.