فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہردم تیار ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کیلئے ہردم تیار ہیں، قوم وطن کی حفاظت کیلئے اپنی افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں عسکری قیادت نے انہیں افغانستان کی صورتحال پربریفنگ دی، وزیراعظم کی افغان طالبان رجیم کے حملے پسپا کرنے پر افواج کی صلاحیتوں کی تعریف کیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتاہے، افغان طالبان رجیم اورفتنہ الخوارج کی پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں، فتنہ الخوارج،افغان طالبان کے گٹھ جوڑ، شرپسند کارروائیوں کیلئے زیروٹالرنس اپنائی جائے۔