ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

0

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے لہسن، مٹن اور دال ماش سمیت 13 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ٹماٹر، آلو اور چکن سمیت 14 چیزوں میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے لہسن، مٹن، بیف، دال مسور، ماش، دہی اور خشک دودھ مہنگا ہوا۔ ایل پی جی اور کپڑوں کے دام  بھی بڑھے۔ دوسری طرف ٹماٹر، آلو، چکن، پیاز، انڈے، آٹا، بریڈ اور چینی سستی ہوئی۔

سالانہ بنیاد پرگندم کا آٹا 29.81 فیصد ، ٹماٹر 17 فیصد، سرخ مرچ 15 فیصد اور کیلے 12 فیصد مہنگے ہوئے۔ مٹن کی قیمت 9فیصد، گڑ کی 8.36 اور لکڑی کی 11.40 فیصد تک بڑھی۔ سالانہ بنیاد پرگیس چارجز میں 30 فیصد اور بجلی ٹیرف  میں 17 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.45  فیصد کمی ہوگئی۔ سالانہ شرح 4.23 فیصد ریکارڈ کی گئی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.