افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18پر قبضہ کرلیا گیا: عطا اللہ تارڑ

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں۔

اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہناتھاکہ 11 بجے تک کی اپڈیٹس کے مطابق آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک اور  450 سے زائد کارندے زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی 89 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں اور 18 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا جبکہ افغان طالبان کی 135 مسلح گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں 29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.