آئی اے ای اے کی رپورٹ میں ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیئم کے خفیہ ذخیرے کا انکشاف، فوری معائنوں کا مطالبہ

0

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی International Atomic Energy Agency (آئی اے ای اے) نے اپنی تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی زیادہ تر 60 فیصد تک افزودہ یورینیئم اصفہان میں واقع زیرِ زمین سرنگ نما کمپلیکس میں محفوظ کر رکھی ہے اور اس مقام تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران بدستور 60 فیصد تک یورینیئم افزودہ کر رہا ہے، جسے ہتھیاروں کے معیار سے صرف ایک قدم دور سمجھا جاتا ہے۔ ایجنسی نے اصفہان کی تنصیب تک معائنہ کاروں کو رسائی نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف نگرانی پر زور دیا ہے۔

خفیہ تنصیب اور غیر یقینی ذخائر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر میں سرنگ کے داخلی راستے پر معمول کی گاڑیوں کی آمد و رفت دیکھی گئی ہے، جہاں 20 اور 60 فیصد تک افزودہ یورینیئم ذخیرہ کیے جانے کے شواہد ملے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق ایران اصفہان میں ایک چوتھی افزودگی تنصیب بھی قائم کر رہا تھا، تاہم معائنہ کاروں کو اس کے درست مقام اور عملی حیثیت کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ تقریباً 440 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیئم کے ذخیرے کے مستقبل کے بارے میں بھی غیر یقینی صورتحال ہے، جس کا آخری معائنہ گزشتہ سال 10 جون کو کیا گیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.